لاہور، ہاسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور، ہاسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد

لاہور : نجی جامعہ کے ہاسٹل کے کمرے سے طالب علم شاہ میر کی لاش ملی ہے تا ہم اب تک موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نجی جامعہ میں واقع ہاسٹل کے ایک کمرے سے طالب علم کی لاش ملی ہے، پُر اسرار موت کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

اے آر وائی کے رپورٹر نے بتایا کہ لاہور میں اپنی علم کی پیاس بجھانے والا طالب علم شاہ میر آصف باجوہ کی لاش نجی طالب علم کے ہاسٹل میں واقع انہی کے کمرے سے ملی، طالب علم کراچی کا رہائشی تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر کے لاش کو اپنی نگرانی میں میو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا ہے جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکتا ہے بظاہر ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ موت دل کے دورے یا نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

پولیس نے نجی جامعہ اور ہاسٹل کے ذمہ داروں کے بیانات بھی قلم بند کر لیئے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں