The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کو بھارت کیخلاف دہرا دھچکا

بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے زخموں سے چور انگلش ٹیم کو دہرا دھچکا لگ ‏گیا۔

کپتان مورگن اور بیٹسمین سیم بیلنگ کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پہلی شکست ‏کے بعد مہمان ٹیم جمعہ کو بقا کی جنگ لڑے گی۔

جیت کی صورت میں انگلش ٹیم سیریز میں رہے گی اور ہار پر سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ‏انگلش ٹیم کو ایک جانب سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے تو دوسری جانب کپتان مورگن اور ‏بیٹسمین بیلنگ زخمی ہوگئے ہیں۔

IND vs ENG: Captain Eoin Morgan, Sam Billings Might Miss 2nd ODI After  Sustaining Injuries - Cricket Country

کپتان کا انگوٹھا زخمی ہوا اور انہیں 4 ٹانکے آئے، زخم کے ساتھ وہ خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ ‏نہ کر سکے اور ٹیم کو 68 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیٹسمین بیلنگ فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری بچاتے ہوئے زخمی ہوئے اور وہ بھی فٹنس مسائل کا ‏شکار ہیں۔ کپتان مورگن کا کہنا ہے کہ دونوں کی آئندہ میچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ 48 ‏گھنٹوں میں زخموں کی نوعیت دیکھ کر کیا جائے گا۔

India vs England, 1st ODI, Pune - Eoin Morgan, Sam Billings in doubt for 2nd  ODI with injuries

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہمیں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے اور کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے ‏ہمیں تھوڑا وقت دینا چاہیے ممکن ہے کو بہتر نتیجہ نکل آئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں