تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چینی شہری نے بیٹی کو ایتھلیٹ بنانے کیلئے کباڑ کو جم میں تبدیل کردیا

بیجنگ : بیٹی کو کامیاب کھلاڑی بنانے کےلیے چینی شہری نے کباڑ کی مدد سے جم تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہری زینگ لانگ اپنی بیٹی کو دنیا کا کامیاب ایتھلیٹ بنانے کے خواہش مند ہیں جس کےلیے وہ روز اس کی ٹریننگ بھی کرواتے ہیں۔

زینگ لانگ کی 17 سالہ بیٹی گوہا 4 سال کی عمر سے ڈور میں حصّہ لے رہی ہیں، لیکن کامیاب کھلاڑی بننے کےلیے گوہا کو سخت ٹریننگ کی ضرورت ہے جس کےلیے ان کے والد روز صبح اٹھ کر انہیں ریلوے ٹریک پر دوڑاتے ہیں۔

زینگ کو احساس ہوا کہ کامیاب ایتھلیٹ بننے کےلیے صرف روز دوڑنا کافی نہیں ہے بلکہ انہیں اپنی بیٹی کو جسمانی طور پر بھی مضبوط بنانا ہوگا جس کےلیے روزانہ کی بنیاد پر جم میں پریکٹس کرنا بھی لازمی ہے لیکن جم میں داخلہ دلوانا ان کےلیے ممکن نہیں تھا اسی لیے انہوں نے کباڑ سے گھر میں ہی جم تیار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -