The news is by your side.

Advertisement

چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کر مقابلہ کریں، اسدعمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کرمقابلہ کریں گے، کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اور تمام جماعتیں ایک پیج پرہیں۔

این سی او سی میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ حکومتی ایس اوپیزپر ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کیاجائے، لاک ڈاؤن اوراسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بنیادپر جو معلومات ملی تھی وہ صوبوں کوپہنچادی گئی ہیں،صوبوں کوجو معلومات دی گئی ہیں ان پرایک دودن میں عمل شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ صحت کی سہولتوں کوبڑھایاجارہاہے،ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جا رہا ہے، اسپتالوں کوآکسیجن مہیاکرنا اہم ہے اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ کام ہو رہا ہے، اسپتالوں میں بیڈزکی تعدادبڑھائی جارہی ہے اور اسپتالوں کےعملےسےمتعلق بھی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپتالوں کےعملےسےمتعلق بھی پیکج پرکام کیا جا رہا ہے، اسپتالوں کے عملے کی تمام ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے جب کہ ڈریپ میں نئی رجسٹریشن سےمتعلق بھی کام کیاجارہاہے، پہلے رجسٹریشن میں مہینےلگ جاتےتھےاب اس مدت کو کم کیاجا رہا ہے۔

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی دوائیاں خریدکراسپتالوں میں رکھنےکےلیےبھی اقدامات اٹھارہےہیں، جوبھی اقدامات اٹھارہےہیں وفاق اورصوبےمل کرکررہےہیں، کورونا کے خلاف وفاق،صوبےاورتمام جماعتیں ایک پیج پرہیں، آئندہ چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کرمقابلہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں