تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نوری آباد: مسافر کوچ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ایم نائن پر پیش آیا، جہاں کراچی سے پنجاب جانے والے مسافر بس میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی، آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے فوری طور پر بس کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث مسافر بس جل کر مکمل خاکستر ہوگئی اور اس میں سوار 10 جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش واقعے میں کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں جائے حادثے پر موجود امدادی ٹیمیں قریبی اسپتال منتقل کررہی ہیں۔

https://twitter.com/ShehzadGul89/status/1580244267456679941?s=20&t=3F4wQDL3yyPfM0Mi7ZOjGQ

فائربریگیڈ کا عملہ بس پر لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے، واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہی ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوری آباد حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اورایس پی جامشورو کو متاثرین کی مدد کرنےکی ہدایت کی ہے اور مقامی انتظامیہ کو جائے حادثے پر فوری ایمبولینس بھیجنے کیا حکم دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے میں زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔

ادھر چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے بھی مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجامشورو سےواقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ ریسکیو عمل تیزکرکے انسانی زندگیوں کوبچایاجائے انہوں نے سیکریٹری صحت کو زخمی مسافروں کو تمام سہولت فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -