تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، خوابیدہ 7 افراد موت کی نیند سوگئے

فیصل آباد میں پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے ملحقہ گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے منٹگمری بازار میں جمعے کی علی الصباح پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیل گئی اور ملحقہ گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے سات افراد جھلسنے اور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن میں عبدالستار، ان کے دو بیٹے عمر اور فرحان، عمر کی 12 سالہ بیٹی عروش، فرحان کا 4 سالہ بیٹا بلال اس کے علاوہ 10 سالہ معاویہ عثمام اور 7 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت جھلسنے والے افراد اور لاشوں کو متاثرہ عمارت سے نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں ریسکیو کی چار ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

اس اندوہناک سانحے میں ایک ہی خاندان کی سات افراد کی موت پر علاقے میں سوگ طاری ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -