تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایک مچھلی نے خاتون کو راتوں رات مال دار بنا دیا

نئی دہلی: بھارت میں خوش قسمت خاتون کو ایک دیوقامت مچھلی نے راتوں رات لکھ پتی بنا دیا، عورت نے شکار کے ذریعے ایسی مچھلی پکڑی جسے اُس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال سے متعلق رکھنے والی خاتون نے شکار کرکے تقریباً 52 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑی جو 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پشپا کر نامی ضعیف خاتون نے گاؤں کے دریا میں شکار کے دوران دیوقامت اور وزنی مچھلی پکڑی جو 6200 فی کلوگرام کے حساب سے تقریباً 3 لاکھ میں فروخت ہوئی اس طرح خاتون دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن گئی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معمر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ مچھلی خوش قسمت ثابت ہوئی، عمومی طور پر بھولا نسل کی اس مچھلی کا قد وقامت اتنا نہیں ہوتا۔

مقامی افراد کو کہنا ہے ہم نے مچھلی کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

مچھلی کے تاجروں نے کہا کہ اگر مچھلی تازہ رہتی تو مزید مہنگے داموں فروخت ہوتی۔ خیال رہے کہ اس طرح کی مچھلیوں کو عمومی طور پر کھایا نہیں جاتا، تاجر مچھلی کے اندرونی اعضا کو فروخت کرکے بھاری پیسے کماتے ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں مچھلیوں کی چربی کی بڑی مانگ ہے۔

Comments

- Advertisement -