The news is by your side.

Advertisement

ہائیکورٹ پر حملہ، توڑ پھوڑ کرنے والے 32وکلا کے کیسز پر5 رکنی بینچ تشکیل

اسلام آباد: ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 32وکلا کے کیسز پر5 رکنی بینچ تشکیل دے دی گئی، وکلا کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت 5مختلف بینچز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق احسن مجید سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس عامرفاروق کریں گے۔ جبکہ کلثوم رفیق ودیگر کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس فیاض جندران کریں گے۔

اسی طرح مظہرجاوید کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس غلام اعظم قمبرانی کریں گے۔

خالدمحمود کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس طارق جہانگیری کریں گے۔ راجہ امجدسمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت جسٹس بابرستار کریں گے۔

“ہائی کورٹ پر حملہ، وکلا تحریک کے شہدا کی تذلیل ہے”

اسلام آبادہائیکورٹ پر حملے میں ملوث32وکلا کو شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 فروری کو اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا نے چیف جسٹس کے چیمبر سمیت رجسٹرار برانچ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا تھا، مشتعل وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کی، کشیدہ صورت حال کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد کئی گھنٹوں تک اپنے چیمبرز میں محصور ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں