ٹوکیو: جاپانی ائیرہوسٹس نے دورانِ پرواز کھڑکی والی سیٹ کی ضد کرنے والے مسافر کی خواہش انوکھے طریقے سے پوری کر کے سب کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے پرواز بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے میں ایک مسافر نے ضد شروع کی کہ اُسے ہر صورت کھڑی والی سیٹ چاہیے۔
جہاز میں بیٹھے مسافروں نے مذکورہ شخص کو سمجھانے کی کوشش کی مگر اُس نے ایک نہ مانی اور الٹا شور وغل شروع کردیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق مسافر کا اصرار تھا کہ اُسے ہر صورت کھڑکی والی ہی سیٹ دی جائے جبکہ جہاز میں کوئی ایسی نشست دستیاب ہی نہیں تھی جس پر اُسے منتقل کردیا جاتا۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا، ایئرہوسٹس کے لیے حجاب لازمی قرار
معاملے نے گھمبیر صورت اختیار کی تو انتظامیہ نے مسافروں کی خدمت کے لیے تعینات ائیرہوسٹس کو ہرصورت مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔
خاتون نے مسافر کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ہر کسی کو نشست نمبر کے حساب سے دی جاتی ہے، جہاز میں ترتیب سے نشستیں لگی ہوئی ہیں اسی وجہ سے بعض سیٹوں کا کھڑکی کے سامنے آنا ممکن نہیں، آپ کو ٹکٹ بک کرواتے وقت سیٹ کی تصدیق کرنا ضروری تھی۔
ائیرہوسٹس کے سمجھانے اور اُس کی وضاحت کے باوجود مسافر بات کو تسلیم کرنے پر راضی نہیں تھا۔
یہ بھی دیکھیں: سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل
مسافر کو جب بات سمجھ نہیں آئی تو ائیرہوسٹس واپس اپنے کیبن میں گئی اور ایک منٹ بعد ہاتھ میں کاغذ کی شیٹ لے کر واپس آئی۔
窓が無い座席だったので隣のお兄さんがCAさんにクレームをつけたら、上空の景色書いて貼り付けてくれたwww pic.twitter.com/FJv6kJnwnD
— こぉ↑すけ@しおりおし (@kooo_TmS_suke) November 5, 2018
ذہین ائیرہوسٹس نے مسافر کی سیٹ کے ساتھ والی دیوار پر کاغذ کی اس شیٹ کو ٹیپ سے چسپاں کردیا جس پر پینسل سے کھڑکی بنی ہوئی تھی اور اُس میں باہر بادل و سمندر نظر آرہے تھے۔
帰りの窓は手書きじゃないです残念 pic.twitter.com/88nI3B9zqL
— こぉ↑すけ@しおりおし (@kooo_TmS_suke) November 7, 2018
انوکھی حرکت کو دیکھ کر مسافر کا نہ صرف غصہ ٹھنڈا ہوا بلکہ وہ اچانک مسکرانے لگا جبکہ دیگر مسافر بھی ائیرہوسٹس کے اس اقدام سے خوب محظوظ ہوئے، انہوں نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر شیٹ کی تصاویر بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔