The news is by your side.

Advertisement

بھیڑوں کا ریوڑ اڑن طشتری بن گیا! سوشل میڈیا صارفین دنگ

لندن : برطانیہ میں بھیڑوں کے جھنڈ نے ایسا حلقہ بنایا کہ سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی کہ یہ بھیڑوں کا حلقہ ہے یا کوئی اڑن طشتری ہے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھیڑوں کا یہ منفرد حلقہ برطانوی شہر سسیکس میں دیکھنے کو ملا، جہاں ایک کھیت میں بھیڑوں نے چرنے کے دوران ایسا منفرد حلقہ بناکر سب کو دنگ کردیا۔

سوشل میڈیا پر بھیڑوں یہ تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے انہیں اجبنی جہاز اور اڑن طشتری سے تشبیہ دینا شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر کرسٹوفر ہوگ نے اپنی موٹرسائیکل پر باہر جاتے ہوئے اس وقت لی جب ان کی نظر کھیت میں ایک عجیب منظر پر پڑی اور اس غیر معمولی واقعے کی تصاویر انہوں نے فیس بک پر شیئر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منظر کسی اڑن طشتری کی طرح تھا جو بہت خوبصورت اور عجیب لگ رہا تھا لیکن جب قریب گیا تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی اڑن طشتری نہیں بلکہ بھیڑروں کا حلقہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں