تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خاتون کے ہاں ایک سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں خاتون نے ایک سال کے دوران 2 بار جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک سال کے دوران دو مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس نے دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔

یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں محض کچھ مہینوں کے وقفے سے 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019 میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کیا تاہم کچھ ہفتوں ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ دوبارہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں جس پر خاتون خود بھی حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اس بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

الیگزینڈریا ولسن کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا البتہ ان کے بچے زندہ نہیں بچ سکے تھے۔

Comments

- Advertisement -