تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایسا پھل جو وٹامن سی کی نصف ضرورت کو پورا کرتا ہے

موسم تبدیل ہورہا ہے اور سردیاں اپنے ساتھ ساتھ ایسی سوغات لیکر آرہی ہیں جو سردیوں میں آنے والی بیماریوں کا علاج بھی کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ڈائٹ کا بھی بہترین رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

گریپ فروٹ یا چکوترا اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے اور لذت و ذائقے کے لحاظ سے بے پناہ فوائد کا حامل ہے جبکہ کئی امراض سے لڑنے کی قوت رکھتا ہے۔

چکوترا ذائقے میں تھوڑا کڑوا اور تھوڑا سا کھٹا تو ضرور ہوتا ہے لیکن یہ بے شمار خوبیوں کا مالک ہے، اس پھل میں کیلشیم، فاسفورس، فولاد، وٹامن اے، بی کمپلیکس، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سحر چاولہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے چکوترے کے فوائد سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ یہ ایسا پھل ہے جو جسم میں پانی کی کمی اور وٹامن سی کی نصف کمی کو پورا کرتا ہے۔

چکوترا امراض قلب میں مبتلا افراد کےلیے انتہائی مفید ہے اور ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ ہے، کولیسٹرول کی سطح کم رہنے سے شریانیں کھلی اور صاف رہتی ہیں اور ان میں چربی کی تہہ جمنے نہیں پاتی۔

چکوترے لائکو پین اور لیمو نین جیسے اجزاء جسم کو کئی طرح کے سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں تو اس میں موجود وٹامن سی جسم میں مضر سالموں٬ آزاد خلیوں کے حملوں سے جسم کے خلیات کو محفوظ رکھتا اور مدافعتی نظام کےلیے بھی نہایت فائدہ مند ہے۔

Comments

- Advertisement -