تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

گھاس کھاتے زرافے کی ویڈیو وائرل

زرافہ کا شمار زمین کے قدیم اور قد آور جانور میں ہوتا ہے،اس کی اونچی ٹانگیں اور لمبی گردن اسے درختوں کی شاخوں تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے،کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زرافہ زمین پر گھاس کیسے کھاتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح زرافے گھاس کھاتے ہیں،مذکورہ
ویڈیو ڈینی ڈچ نامی صارف نے شیئر کی ہے،جس میں انہوں نے زرافے کو گھاس کھاتے دیکھ کر لکھا کہ یہ عظمت ہے۔

سات سینکڈ پر محیط اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح زرافہ اپنی اگلی ٹانگوں کو چیرتے ہوئے گھاس کھاتا ہے،عین اسی لمحے وہ وہ اپنی گردن کو عجیب وغریب انداز میں موڑتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں کو بند کرلیتا ہے،اس کے ساتھ ہی وہ اپنی پوزیشن پر واپس چلاجاتا ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک 9.8 ملین سے زیادہ ویوز اور 2 لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں،نیشنل جیوگرافک کے مطابق زرافہ پانی پینے کے دوران انگلش الفابیٹ (G) کی طرح اپنی پوزیشن کو خطرناک طریقے میں ڈھالتا ہے،جو انہیں افریقہ کی بڑی بلیوں کا شکار بنادیتا ہے،ایسا ہی طرز عمل وہ نیند کے دوران بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ زرافہ کئی دنوں میں صرف ایک بار پانی پیتا ہے،وہ پانی کی مقدار کھانے والے پودوں سے حاصل کرلیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -