تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1878 ڈالر  فی اونس پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی گہرے نظر آئے اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 21 مئی 2021 بروز جمعہ پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی  قیمت میں 3 ہزار 528 روپے کا مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 900 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1628 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 9ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 93 ہزار 878 تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 21 مئی کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 109,500روپے

دس گرام قیمت: -/ 93,878 روپے

محمد ارشد کے مطابق 22 کیریٹ گولڈ کی دس گرام قیمت اضافے کے بعد 86 ہزار 55 جبکہ 21 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 82 ہزار 143 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -