تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سندھ کے تعلیمی بورڈز کیلیے ایک ارب روپے کی گرانٹ جاری

سیکریٹری بورڈز اور جامعات کی کوششیں رنگ لے آئیں حکومت سندھ نے صوبے کے سرکاری بورڈز کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سال 20 22/23 کے بجٹ میں مفت تعلیم کے سلسلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کے انرولمنٹ اور امتحانی فیسوں کی مد میں 2 ہزار ملین روپے مختص کیے تھے جس کی پہلی قسط کے طور پر ایک ہزار ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں اور یہ رقم تعلیمی بورڈز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی انرولمنٹ کی شرح کے حساب سے تقسیم کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کو 284743339 روپے ملے ہیں۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کو 77171990 روپے ملے ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد 187358546 روپے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر 81982970 روپے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ 166371250 روپے، بورڈآف انٹرمیدیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص 136972840 روپے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بے نظیر آباد کو 65399065 روپے ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرانٹ ملنے سے قبل بعض تعلیمی بورڈز کی مالی حالت اتنی خستہ ہوچکی تھی کہ ان کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیئے بھی رقم نہیں تھی۔ جب کہ تعلیمی بورڈز کے انرولمنٹ اور امتحانی فیسوں کی مد میں صوبائی حکومت پر 2021 سے قبل کے تقریباً 2000 ملین روپے واجب الادا ہیں، جو سابق سیکریٹریز بورڈز اور جامعات کے ادوار میں مختلف وجوہات کے بنا پر جاری نہیں ہوسکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن 2022/23 کے باقی ماندہ ایک ہزار ملین روپے بھی جلد جاری کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم پراجیکٹ کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات سے تعلیمی بورڈز اور کالجز کو داخلہ، انرولمنٹ اور امتحانی فیسیں نہ لینے کا حکم دیا تھا جب کہ کتب بھی صوبائی حکومت فراہم کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -