اسلام آباد ایئرپورٹ کے اندر بھکارنوں کا گروہ گھس آیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر بھکارنوں کا گروہ گھس آیا۔
بھکاریوں کی اسلام آباد ائیرپورٹ میں انٹری نے مسافروں کو پریشان کر دیا، گداگر خواتین گاڑی میں آئیں اور ادھر ادھر پھیل گئیں۔
شہری نے گاڑی سے اترنے والی بھکارنوں کی ویڈیو بناڈالی، ڈرائیور نے کہا کہ انہوں نےائیرپورٹ تک لفٹ مانگی تھی۔
ویڈیو میں خواتین گداگر مسافروں کو تنگ کرتی نظر آ رہی ہیں، کسی نے پیسے دے کرجان چھڑائی تو کوئی دھتکارتا رہا۔
گدا گروں کی انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں انٹری سے سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگ گئے۔ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے ان کو متعدد بار پکڑ کر پولیس کے حوالے کیالیکن دوبارہ آجاتی ہیں۔