تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کرنے والی نرس کی ویڈیو چیٹ پر شادی

بیجنگ : ہلاکت خیز وائرس کی آماجگاہ ووہان میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والی ایک نرس نے اپنے منگیتر سے بذریعہ چیٹ شادی کرلی۔

غیر ملکی خبرر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے انڈسٹریل اور مہلک ترین وائرس کورونا کی آماجگاہ ووہان میں وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنے والی ایک نرس انہیں حالات میں اپنی منگیتر سے شادی رچالی۔

چینی ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو سوشل ٹی وی پر نشر کی جس میں ووہان شہر میں تانگ شنگ شنگ نامی نرس نے جراثیموں سے تحفظ فراہم کرنے والے سوٹ کو بطور عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ ہاھتوں میں ربڑ کے دستانوں سے بنا گلدستہ تھاما ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرس اسپتال میں ویڈیو چیٹ کے ذریعے اپنے منگیتر سے شادی کررہی ہے۔

دلہن اپنی ساتھی نرس کے ہمراہ اسپتال کے عارضی راستے پر چلتی ہوئی آئی تھی، ساتھی نرس عارضی دلہا بنی تھی،ساتھی نرس نے اصل دلہا کی جگہ عہد و پیمان کیا، اس دوران آبدیدہ بھی ہوئی۔

دلہن تانگ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے تقریب کا انعقاد سرپرائز کے طور پر کیا تاکہ وائرس کے خلاف لڑنے والی طبی عملے کے بڑھتے ہوئے دباؤ میں کمی لائی جاسکے۔

نرس کا کہنا تھا کہ ہم پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور ہم گھر جانے اور کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پر امید ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 1800 سے زائد جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71204 سے زائد ہوچکی ہے، چین میں ایک دن میں سو سے زائد افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جبکہ سنگاپور میں بھی تین نئے کورونا وائرس کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -