تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

دل دہلا دینے والا ٹرک حادثہ، ہوا میں اڑتے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ اپنی ذمےداری پر ویڈیو دیکھیں!

نئی دہلی: بھارت میں دل دہلا دینے والے حادثے نے رونگٹے کھڑے کردیے لیکن حیرت یہ جان کر ہوگی کہ اس ہولناک واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جی ہاں! اسے معجزہ کہہ لیں یا پھر کچھ اور بھارتی شہر جبل پور میں ٹرک ڈرائیور کو ایک نئی زندگی ملی ہے، خطرناک حادثے میں وہ بال بال بچا تاہم اسے اور سڑک پر موجود دوسرے شہری کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق جبل پور کے برگی تھانہ حلقہ میں پیر کی شام ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

حادثے سے متعلق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے درمیان میں نصب حصار سے جاٹکرایا، اس دوران خوش قسمتی سے ڈرائیور ہوا میں اچھل کر دور جاگرا۔

اگر ڈرائیور ٹرک کی کھڑکی سے نہ نکلتا تو ممکنہ طور پر جان بھی جاسکتی تھی۔ اس واقعے میں سڑک پر موجود ایک اور شخص بھی زخمی ہوا دونوں متاثرین کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -