The news is by your side.

Advertisement

پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، سنگین وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان گرفتار

کراچی: شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران پولیس پر حملوں سمیت فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث تئیس ملزمان گرفتار ہوئے، آپریشن کے دوران پولیس نے مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران گرفتار ہونے والوں 3اشتہاری بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 8کلو چرس اور مختلف نوعیت کاغیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے موٹرسائیکلوں کے چیسس، پرزہ جات اور 3بائیکس تحویل میں لے لیں۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 5 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے لیاقت آباد اور بھینس کالونی میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں