تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔ ارکان کو مشترکہ سیشن میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد بروقت قانون سازی کرنا ہے۔ زیربحث قوانین کی منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس ضروری ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے11بجےہو گا اس سلسلے میں حکومتی ارکان کوٹیلی فون کےذریعےاجلاس کی اطلاع دی جارہی ہے۔ ارکان کومشترکہ سیشن میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، شور شرابے اور نعرے بازی کے دوران انسداد دہشتگردی ترمیمی بل دوہزاربیس اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ایکٹ ترمیمی بل منظور کیے گئے۔

دونوں بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیے اور بلز پر اپوزیشن کی تمام تجاویز مسترد کردی گئیں۔

Comments