تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تاریخ ساز دن، ٹی ٹوئنٹی چیمپئنزنے کیا کہا؟

پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنے گیارہ سال بیت چکے ہیں، ایک مرتبہ پھر آج گرین ٹیم کی سنہری یادیں دوبارہ سے تازہ ہوگئیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کا فائنل معرکہ لارڈز کے میدان میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہوا، ٹاس جیت کر سری لنکا کی بیٹنگ کی 138 رنز بورڈ پر سجائے، سنگاکارا نے نصف سنچری بنائی جبکہ عبدالرزاق نے خوب وکٹیں اڑائیں۔

جوابی اننگز میں بوم بوم آفریدی نے خوب رنگ جمایااور شاندار بیٹنگ کرکے ٹیم کو فتح دلائی، پاکستان یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنا۔

آج گیارہ سال بعد 21 جون کو تاریخ ساز فتح کی یادیں دوبارہ سے تازہ ہوگئی ہیں، پی سی بی خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں چیمپئن ٹیم کے چیمپئن کھلاڑیوں نے یادگار لمحات کو شیئر کیا۔

فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا کہ ہم نے ہر چلینج کوقبول کیا اورچیمپئن بن گئے،مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2009میں پاکستان کاسفرٹف رہا جب کہ شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی کم بیک کو شاندار قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے عمر گل نے کہا کہ میری بہترین بولنگ نیوزی لینڈ کیخلاف ثابت ہوئی جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ لارڈز میں فائنل کھیلنا یاد رہےگا۔

Comments

- Advertisement -