پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر پابندی لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امن وامان کو یقینی بنانےکیلئے علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر پر پنجاب میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کےدوران سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیرداخلہ پنجاب عطاتارڑ نے کی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلحہ رکھنا اور نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی اسلحےسےپاک مہم میں پولیس نےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کودھمکیاں دینے پر آگئے ہیں تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کرلوگوں کوبدامنی پراکسارہی ہے امن وامان کویقینی بنانےکیلئے مقبول گجر بھی پابندی لگائی گئی ہے اطلاعات تھیں علی گنڈاپور، مقبول گجر پرُتشدد کاروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پرامن، صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایاجائےگا اسلحےکےخلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائےگا بدامنی پھیلانے والے عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا تحریک انصاف کے مسلح جتھے اپنی سازش میں ناکام ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں