تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دوران ڈرائیونگ معمولی غفلت خطرناک حادثے کا سبب بن گئی، ویڈیو دیکھیں

بھارت میں نوجوان موٹر سائیکل سوار روڈ پر گزرنے والی لگژری کار اور ہیوی بائیک دیکھنے میں اتنا مگن ہوا کہ اپنی گاڑی سڑک کنارے کھڑی کار سے ٹکرا دی۔

سڑک پر ٹریفک حادثات ہونا معمول کی بات ہے جس میں کئی جان لیوا بھی ہوتے ہیں لیکن اکثر حادثات کی بڑی وجہ جو سامنے آتی ہے وہ دوران ڈرائیونگ بے احتیاطی بھی شامل ہے، کبھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کبھی کھانے پینے کی اشیا سے شغل تو کبھی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا بعض اوقات سنگین حادثات کا سبب بن جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ پڑوسی ملک بھارت میں ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان دو رویہ سڑک پر جا رہا تھا کہ دوسری طرف گزرنے والی اسپورٹس فراری کار اور سپر ہیوی بائیکس پر نظر پڑتے ہی ڈرائیونگ سے توجہ ہٹا انہیں دیکھنے لگا اور چند لمحوں کی یہ غفلت ایک سنگین حادثے کا سبب بن گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار انتہائی مصروف دو رویہ سڑک سے گزر رہا ہے جب کہ اطراف میں بھی گاڑیاں تیز رفتاری سے گزر رہی ہیں، اسی دوران اس کی توجہ سڑک کی دوسری جانب گزرتی فراری کار اور سپر بائیکس کی جانب ہوتی ہے جو شور کرتی وہاں سے گزرتی ہیں، موٹر سائیکل سوار کا دھیان اپنے سامنے کے بجائے برابر روڈ پر چلا جاتا ہے اور وہ صرف چند لمحوں کی غفلت کے نتیجے میں اس کا موٹر سائیکل پر توازن بگڑتا ہے اور سامنے سڑک کنارے کھڑی ایک کار آجاتی ہے۔

موٹر سائیکل سوار گھبراہٹ میں بریک لگانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے اور وہ بائیک سمیت تیزی سے سڑک کنارے پارک کی گئی سفید رنگ کی کار سے ٹکرا جاتا ہے جب ک اس کا سر بھی زور دار طریقے سے گاڑی کی ڈگی سے ٹکراتا ہے۔

 

حادثے کے بعد کئی لوگوں کو موٹر سائیکل سوار کی مدد کے لیے وہاں رک کر جمع ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم خوش قسمتی سے حادثے کا شکار نوجوان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس کے باعث وہ کسی سنگین نوعیت کی چوٹ سے بچ جاتا ہے۔

حادثے کی یہ ویڈیو یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی جس پر ہزاروں صارفین کے دلچسپ تبصرے آچکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

ایک اور صارف نے حادثے کا ذمے دار کار اور موٹر سائیکل مالکان دونوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آخر اتنی مصروف سڑک پر کار کیوں کھڑی کی گئی؟

Comments

- Advertisement -