تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

موسم کی پیش گوئی نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا

موسم کی پیش گوئی نے دو بھائیوں کو ملوا دیا جو کئی سالوں سے ایک دوسرے کی تلاش میں تھے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں رینڈی ویٹس نامی شخص گھر میں ٹیلی ویژن اسکرین پر موسم سے متعلق خبریں دیکھ رہے تھے۔ نیوز رپورٹر سڑک کنارے کھڑے موسم سے متعلق کی گئی پیش گوئی سے ناظرین کو آگاہ کر رہا تھا اور اس نے ایک شہری سے بات چیت بھی کی۔

رینڈی ویٹس کو بالکل بھی امید نہیں تھی کہ وہ اس عمر میں اپنی فیملی سے دوبارہ کبھی مل سکیں گے۔ رپورٹر نے جب شہری کو نام سے مخاطب کر کے گفتگو شروع کی تو رینڈی ہکا بکا رہ گئے۔

رینڈی ویٹس نے اپنی بیٹی سے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے ایڈی ویٹس نامی شہری سے متعلق معلومات تلاش کرو۔

رینڈی ویٹس ٹی وی پر رپورٹر سے گفتگو کرنے والے شہری کو غور سے دیکھتے رہے۔ رینڈی کے مطابق ایڈی نامی شہری کی آنکھیں ان کے والد جیسی ہیں جبکہ ایڈی کے والد کا نام بھی ویٹس ہے۔

بیٹی نے جب رینڈی کو ایڈی کی معلومات فراہم کیں تو وہ یہ جان کر بے حد خوش ہوئے کہ ایڈی ویٹس ان کے سالوں سے بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔

رینڈی نے انٹرنیٹ سے ایڈی کا  فون نمبر تلاش کر کے اسے پہلی فون کال کی اور انہیں بتایا کہ ہم دونوں بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔ اس کے بعد ان کی ملاقات بھی ہوئی۔

دوسری جانب ایڈی ویٹس نے بچھڑے بھائی سے ملنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ ممکن نہیں، ایک بار جب میں نے اس کی تصویر دیکھی تو میں نے اپنے والد کو دیکھا۔ یہ ناقابل یقین تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے طویل عرصے سے بچھڑے بہن بھائی کے ساتھ غیر متوقع ملاقات نے مجھے اپنے خاندان کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -