ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کچے کے ڈاکوؤں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اور سندھ کے کچے میں شرپسندوں کےخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچے کے علاقوں میں پنجاب پولیس، رینجرز، سندھ پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں گی۔ شرپسندوں کے مکمل صفائے تک آپریشن جاری رہےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی اور دریائے علاقوں میں بیک وقت آپریشن کیا جائےگا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں اور کچے سے ہر صورت ڈاکوؤں کوختم کیا جائے گا، کچے میں پولیس ڈاکوؤں کےتعاقب میں ہے،جلد بڑی کارروائی ہو گی۔

کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر

آپریشن سے قبل ڈی پی او رحیم یار خان عمران ملک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایس ایس پی رضوان عمرگوندل ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔

ایس پی رحیم یار خان جاوید جتوئی کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے کلیم احمد کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں