The news is by your side.

Advertisement

ٹیکسٹائل شعبے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد: وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے 1.78ارب کی رقم جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نے 1.78 ارب کی رقم جاری کردی ہے، حکومت کے اس اہم اقدام سے مذکورہ شعبہ اپنے مسائل سے نمٹے گا۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے، نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی رقم جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی اسی ہفتے منظوری دے گی، نئی پالیسی سے سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر سے خوشخبری، بےروزگار افراد کیلئے نوکریوں کے مواقع

اس حوالے سے ذرایع کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی ٹیکسٹائل پالیسی میں برآمدات کا ہدف 20 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت ٹیکسٹائل نے بتایا کہ پالیسی میں گیس بجلی اور دیگر ڈیوٹیوں میں کمی شامل ہے۔ بند ٹیکسٹائل ملز کی بحالی کا پلان بھی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں