ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا وہ بڑا اقدام جس سے بیرون ملک میں موجود تمام غیرملکی خوش ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ کے استعمال کا دائرہ وسیع کردیا۔ اب بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سمیت دیگر کئی ممالک کے شہری اپنے ملکوں سے اس ایپ کو استعمال کرسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کی ایپ توکلنا سے وسیع پیمانے پر استفادے کے لیے 75 ممالک میں سروس کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ بھی شہری مذکورہ بالا ممالک میں اس ایپ کو استعمال کرسکیں گے اور ایپ میں موجود تمام سروسز سے مستفید ہوں گے۔

ایپ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر عرب، یورپی اور ایشیائی ممالک کو فہرست میں شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

توکلنا نے فہرست میں شامل کئی ممالک کے نام شایع کیے ہیں جن میں پاکستان نہیں ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ویکسین لگوانے، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور صحت کی معلومات سمیت دیگر خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

توکلنا ایپ کے نئے ورژن میں کورونا سے محفوظ افراد کی درجہ بندی | Urdu News –  اردو نیوز

خیال رہے کہ ایپ کی اس فہرست میں امارات، کویت، قطر، بحرین، عمان، اردن، الجزائر، سوڈان، صومالیہ، تیونس، فلسطین، لیبیا، مصر، افغانستان، ازبکستان، انڈونیشیا، بوسنیا، لبنان، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ڈنمارک، جاپان، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آئر لینڈ، یونان، سپین، جرمنی، قازستان اور فرانس شامل ہے۔

اسی طرح مالٹا، نیوزی لینڈ، آذر بائیجان، مالدیپ، ناروے، آسٹریا، سویڈن، ایتھوپیا، انڈیا، پرتگال، جاپان، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، فرانس، قبرص، موریطانیہ، جبوتی، انڈونیشیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، الجزائر، مراکش، جمہوریہ چیک، فلپائن، سنگا پور، ایتھوپیا، برونائی، بیلجیئم، پولینڈ، ہالینڈ اور دیگر ممالک کو حصہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں