تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایران میں اے ٹی ایم مشین سے پیٹرول نکلنے لگا

تہران : ایران میں اے ٹی ایم مشین سے پیسوں کے بجائے پیٹرول نکلنے لگا، شہری نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایرانی دارالحکومت تہران میں پیش آیا جہاں ایک شخص پیسے نکالنے کی غرض سے اے ٹی ایم باکس میں داخل ہوا اور مشین میں اپنا کارڈ ڈالا۔

شہری کے کارڈ ڈالتے ہی مشین کے نیچے سے پیٹرول نکلنے لگا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گیا اور واقعے کی تصاویر اور ویڈیو بناکر شوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکام نے واقعے کی تحقیقات کیں جس سے معلوم ہوا کہ پیٹرول اے ٹی ایم مشین سے نہیں بلکہ زیر زمین گزرنے والی پائپ لائن لیک ہونے کی وجہ سے نکلنا شروع ہوا تھا۔

حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری پر طور پر پائپ لائن کی لیکج کو ٹھیک کرنے کا کام شروع کیا تاکہ شہریوں جان خطرے میں پڑنے سے بچائی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -