site
stats
پاکستان

گجرات، دیرینہ دشمنی میں ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا

گجرات: تھانہ لاری اڈا کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق جب کہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے لاری اڈا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ساٹھ سالہ مہدی خان جاں بحق اور راہگیر ضیاء اللہ معمولی زخمی ہو گیا ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی استپال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مہدی خان کو دیرینہ دشمنی کے باعث ہلاک کیا گیا ہے ،مقتول خاندانی مقدمے کی پیشی کے لیے گاؤں لاٹی پنڈی سے لاری اڈا پہنچا تھا جہاں اسے ایک ہوٹل پر رات گزارنا تھا کہ تعاقب کرتے دو موٹر سائیکل سوار ہلاک کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مہدی خان اور ملزمان کے درمیان دیرینہ دشمنی چل رہی ہے دونوں پارٹیوں کے ملزمان جیل میں ہیں مقتول نے کل صبح سیشن کورٹ میں پیش ہونا تھا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے جنہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top