تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

بھارت میں انہونی، خوفناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

دہلی: بھارت میں موٹر سائیکل سوار جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی شہر منگالورو میں پیش آیا جہاں ایک شہری فلمی انداز میں موت کے منہ سے نکلا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصروف سڑک پر بس ڈرائیور نے ٹریفک اصول کی خلاف ورزی کی اور بغیر کسی انتباہی پیغام کے گاڑی کو روڈ پر ہی موڑ دیا۔

ڈرائیور نے دوبارہ پیچھے جانے کے لیے اپنی گاڑی کو سڑک پر ہی موڑا تو پیچھے سے موٹرسائیکل آگئی۔ بائیکر نے حاضر دماغی کا مظاہر کیا اور فوراً موٹرسائیکل کو بس کے آگے سے نکالا۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی کیوں کہ بس سے بچ جانے کے بعد موٹرسائیکل سوار کےآگے ایک اور امتحان تھا۔ شہری نے ناصرف خود کو گاڑی سے بچایا بلکہ سامنے نصب کھمبے سے بھی خود کی حفاظت یقینی بنائی۔

اگر بائیک بس یا پھر کھمبے سے ٹکرا جاتی تو جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔

Comments