صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کالی موری میں تیزاب گردی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا اور خود فرار ہوگیا۔ تیزاب گرنے سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم منیر نے دوستی نہ کرنے پر لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا جس کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔