تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خانہ کعبہ کے قریب خود سوزی کرنے والا گرفتار

مکہ مکرمہ: پولیس نے خانہ کعبہ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو مطاف کی حدود میں خود سوزی کی کوشش کررہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے پیر کے روز ایک شخص کو خانہ کعبہ کے قریب سے گرفتار کیا جو خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا۔

مسجد حرام کی خصوصی سیکیورٹی فورسز کے سربراہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ 40 سالہ شخص کو صحنِ مطاف سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب اُس نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات دیکھنے کے بعد اہلکار اُس پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے اس لیے انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود سوزی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس چیف کے مطابق گرفتار شخص بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے تاہم اُسے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قریب تعینات پولیس اہلکار ایک شخص کو گردن سے پکڑ کر لے جارہے ہیں تاہم اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -