تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ٹرمپ کو قتل کرنے آٰیا ہوں’ وائٹ ہاوس کے باہر سے مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن : سیکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ گاوس سے مسلح شخص گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص نے خفیہ ایجنسی کے اہلکار سے ٹرمپ کو قتل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ چاقو بردار نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا، جب اس نے امریکی سیکریٹ سروس کے افسر کو بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راجر ہیڈپیٹھ نامی 25 سالہ جوان کو امریکی صدر کو جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی کے الزام میں ہفتے کی دوپہر گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان نے وائٹ ہاوس کے باہر گشت کرنے والے خفیہ سروس کے افسر سے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے اور اس کام کی انجام دہی کےلیے اس کے پاس چاقو بھی ہے۔

راجر ہیڈپیٹھ نامی نوجوان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک پستول اور چاقو برآمد کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مسلح نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ذہنی صحت سے متعلق جانچ کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2014 میں بھی امریکی سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے امریکی صدر کے گھر کے باہر سے ایک 27 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جو سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو قتل کرنے آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -