انٹرنیٹ پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں معمر شخص پارک میں جھولا جھولنے میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ حیران کن طور پر کرتب بھی دکھا رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہرش گوئنکا نامی صارف نے شیئر کی اور اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سواگ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص جھولا جھولنے کے دوران قلابازی کھاتے ہوئے اتر گئے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
Swag….
pic.twitter.com/ioQERRc2Jg— Harsh Goenka (@hvgoenka) March 17, 2021
ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اسے دوسری طرح سے دیکھوں گا، ہر بوڑھا شخص ایک طرح سے بچہ ہی ہوتا ہے۔‘
ایک اور شخص نے کہا کہ ’انہیں جمناسٹک ٹرینر ہونا چاہیے تھا۔‘
ٹویٹر صارف نے لکھا کہ میں نے بوڑھوں کو یہاں آئس اسکیٹنگ اور اسکوٹی چلاتے ہوئے دیکھا ہے، واقعی دل جوان ہونا چاہیے۔‘