ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

چلتی مسافر ٹرین دو حصوں میں تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ (30 دسمبر 2025): کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب سنگین حادثے سے بچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس نوابشاہ کے قریب سنگین حادثے سے بچ گئی۔

باندھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے ڈبوں کو آپس میں جوڑنے والے کلپنگ کھل گئے، جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہونے سے مسافروں میں خوف پھیل گیا اور وہ خوفزدہ ہو کر چیخ اٹھے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹیکنیکل ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور ٹرین کے ڈبوں کو جوڑ کر اس کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی اس سے ملتا جلتا واقعہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا، جہاں پنجاب سے کراچی آنے والی بہا الدین ذکریا ایکسپریس کے ڈبے بھی کلپنگ کھل جانے کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

حیدرآباد میں چلتی ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، ویڈیو

رضوان تھیبو
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں