پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کویت آنے والے مسافروں کیلئے اہم شرط رکھ دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں داخل ہونے کے لیے مسافروں کو 50 دینار اضافی دینا ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز کویت آنے والے مسافروں سے 50 دینار اضافی پی سی آر(کوروناوائرس ٹیسٹ) کی مد میں وصول کریں گی۔ کویتی وزار کونسل نے فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلے کے بعد ڈائریکٹریٹ آف سول ایوی ایشن نے کویتی ہوائی اڈے کی تمام آپریٹنگ ایئرلائنز کو پی سی آر ٹیسٹوں کی قیمت وصول کرنے کی ہدایت کردی۔

کویت: 17 سو سے زائد ورک پرمٹ منسوخ

کویت آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں پچاس دینار دینا لازمی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کے 25 کویتی دینار وصول کریں گے لیکن دو ٹیسٹوں کی کل قیمت 50 دینار ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ کویت آمد پر ہوگا اور دوسرا گھریلو قرنطین کے ساتھ دن بعد ہوگا۔

خیال رہے کہ اضافی رقم کی کٹوتی ایئرلائنز ٹکٹوں سے ہی کریں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں