تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نئی نسل کا ‘قدیم’ سعودی نوجوان

ریاض: سعودی عرب میں ولید المحنشی نامی وہ نوجوان ہے جو قدیم اطوار کے مطابق زندگی بسر کررہا ہے۔

مملکت کے شہر خمیس مشیط سے تعلق رکھنے والا یہ نئی نسل کا نوجوان بزرگوں اور قدیم زمانے کا طرز معاشرت اپنا کر سعودی عرب سمیت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مقامی چینل نے ولید المحنشی سے متعلق خصوصی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ صدی ہجری کے آٹھویں عشرے کے معمر افراد کے طور طریقوں اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گزار رہا ہے، سعودی شہری نے جوانوں کی طرز زندگی کو مکمل طور پر ترک کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان نئی نسل کا قدیم انسان ہے جو اپنے آباواجداد کے طور طریقوں کو چھوڑنے پر راضی نہیں۔ ولید کا کہنا ہے کہ اسے پرانے زمانے کی زندگی جو بزرگوں نے گزاری اچھی لگتی ہے۔

اس نے بتایا کہ میرے پاس گاڑی، کپڑے اور مکان بھی پرانے طرز کا ہے، میرے اعزہ اور احباب نے مجھے اپنا یہ طرز چھوڑنے کے لیے بڑی پیشکشیں کیں لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی، صرف میری والدہ ساتھ دیتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی نوجوان نے پرانی دنیا سے تعلق جوڑنے کے لیے سب سے پہلے پرانی گاڑی لی اس کے بعد مزید اشیا قدیم اس کی زندگی کا حصہ بن گئیں۔ ولید اپنی پرانی گاڑی میں بیٹھ کر خمیس مشیط کےچکر لگاتا ہے۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ زمانے کی رفتار تھم گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -