تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھر میں نیا مہمان، اقرا عزیز اور یاسر حسین نے خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے خوشخبری سنائی ہے کہ وہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر کے ہمراہ دل کش تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ‘اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے’۔

خوبصورت جوڑی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ اقرا عزیز نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘

دریں اثنا اداکار یاسر حسین نے بھی اقرا عزیز کے ساتھ لی گئی پیاری تصویر شیئر جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے، اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے، الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے’۔

اس خوش خبری پر شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکار و اداکارائیں مبارک باد پیش کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -