تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں نیا خطرہ سر اٹھانے لگا؟

ریاض: سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیز ہے جس سے بچنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ نئے تبدیل ہونے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لازمی ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں لی جائیں، نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیز ہے۔

سعودی وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مقررہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کیا جائے، اس ضمن میں مقررہ قوائد وضوابط پر عمل کریں۔

سعودی عرب میں ’صحتی‘ اور ’توکلنا‘ ایپ پردوسری خوراک کے لیے اپائنٹمنٹ کی سہولت مہیا ہے۔

علاوہ ازیں تمام شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے ہفتے کو مملکت میں کورونا کے 138 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سات افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے۔

قبل ازیں ایسے افراد جو کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں کو ایک ہی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر اب وزارت کی جانب سے انہیں دوسری ویکسین لگانے کا کہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -