تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

الماری کی نیلامی

دارُالاشاعت پنجاب کی کتابوں کا برِصغیر بھر میں چرچا رہا۔ نیّر مسعود ان کتب کے سحر سے کبھی نہ نکل سکے۔

بچپن میں ان کتابوں تک رسائی کا ذریعہ ہمسائے میں معروف فکشن نگار الطاف فاطمہ کا گھر تھا۔ تقسیم کے بعد وہ اس خزینے سے کس طرح محروم ہوئے اس کی کہانی نیّر مسعود نے محمد خالد اختر کے نام خط میں رقم کی:

’’بچّوں کی کتابیں مجھے پڑوس میں بہن الطاف فاطمہ صاحبہ کے یہاں پڑھنے کو ملتی تھیں۔ شیشے لگی ہوئی ایک چھوٹی سی الماری میں دارُالاشاعت پنجاب کی کتابیں اور بچّوں کی دوسری کتابیں سلیقے سے سجی رہتی تھیں اور کبھی کبھی میرا پورا دن ان کتابوں کی سیر میں نکل جاتا تھا۔

تقسیم کے بعد یہ خاندان پاکستان چلا گیا، جس کے کچھ دن بعد اس گھر کا سامان نیلام ہوا۔ نیلام کی صبح یہ سامان باہر نکال کر رکھا گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میزوں، کرسیوں اور پلنگوں کے ساتھ کتابوں کے خزانے سے بھری ہوئی یہ محبوب الماری بھی رکھی ہوئی ہے۔ دوڑا ہوا والدہ کے پاس پہنچا کہ اس کی بولی میرے نام چھڑوائی جائے۔

مشکل یہ تھی والد صاحب (پرانا سامان خریدنے کا شوق رکھنے کے باوجود) ایسا سامان کبھی نہیں خریدتے تھے جو ان کے کسی عزیز یا واقف کار کو مجبوراً فروخت کرنا پڑ جاتا ہو۔ میری خود ان سے کہنے کی ہمّت نہ ہوئی۔ والدہ کو وکیل بنایا۔ انھوں نے وکالت کا حق ادا کر دیا لیکن مقدّمہ نہ جیت سکیں۔

ایک دیوار پر بیٹھ کر میں نے نیلامی کا منظر دیکھا۔ الماری کی باری آئی اور بالآخر چار روپے ایک، چار روپے دو، چار روپے تین، بلکہ، چار روپے (کھٹ) تین کی آواز سنتے ہی میں نے خود کو دیوارسے نیچے گرا دیا (یہ گویا خود کشی فرمائی تھی)۔‘‘

("گزری ہوئی دنیا سے” انتخاب، از قلم محمودُ الحسن)

Comments

- Advertisement -