منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر لاہور سے آنے والا مسافر انتقال کر گیا۔

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ پر لاہور سے آنے والا مسافر انتقال کر گیا۔ مسافر ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں اچانک گرِ کر بےہوش ہو گیا تھا۔

ایک شہری کی اطلاع پر ایئرپورٹ حکام اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی جب کہ سی اے اے کے ڈاکٹر نے تفصیلی معائنے کے بعد مسافر کے انتقال کی تصدیق کی۔

جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے متوفی لاہور سے پی آئی اے کی پرواز PK-304 کے ذریعے کراچی پہنچا تھا.

مرحوم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سابق ملازم تھے متوفی کے سامان سے ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ہوائی ٹکٹ برآمد ہوا ہے.

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں