The news is by your side.

خلیجی ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔ اے این ایف کے اہلکاروں نے علی مت خان نامی مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔ گرفتار شہری کے بیگ کی تہہ میں چھپائی گئی سوا چار کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

علی مت خان غیر ملکی پرواز، جی ایف 771 کے ذریعے بحرین جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

اے این ایف کاؤنٹر پر سامان کی اسکینگ کی دوران منشیات کی نشاندہی ہوئی۔ اسمگلر علی مت خان تھانہ اے این ایف منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں