تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میکسیکو میں پالتو کتے نے شادی کا میلہ لوٹ لیا

میکسیکو سٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں شادی کی ایک تقریب میں پالتو کتے نے میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے شہر اوساکا میں اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے کہ جب ایک پالتو کتا لپک کر رقص کرنے لگا۔

پالتو کتے نے روایتی پریڈ میں کمال کا رقص کرکے رقاصہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ڈانسنگ ڈاگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈانسنگ ڈاگ راتوں رات اسٹار بن گیا، شادی کی روایتی پریڈ میں اچانک نمودار ہوکر بینڈ باجوں کی دھنوں پر اچھل اچھل کر گھوم گھوم کر ایسا ناچا کہ پروفیشنل رقاصا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈانسنگ ڈاگ کے ناچنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، جسے ناصرف میکسیکو بلکہ دنیا بھر میں دیکھا اور سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے پالتو کتے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس سے پہلے ایسے مناظر نہیں دیکھے، واقعی یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس کتے کی صلاحیت قابل تعریف ہے، اس نے مجھے حیرت میں مبتلا کردیا‘۔

اونٹ اور گھوڑوں کو تو رقص کرتا لوگوں نے دیکھا ہی تھا لیکن پالتو کتے کی جانب سے دل موہ لینے والے رقص نے ایک الگ ہی سما باندھ دیا۔

Comments

- Advertisement -