تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایک خاتون کی تصویر نے سوشل میڈیا کو میدان جنگ بنادیا

دمشق : شام کی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حامیوں اور مخالفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو میدان جنگ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی خاتون اوّل سوشل میڈیا میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اکثر ان کے بیانات یا تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر حامیوں اور مخالفین میں جنگ و جدل کا باعث بنتے ہیں۔

اس مرتبہ شامی خاتون اوّل اسما الاسد نے پینٹنگ سوشل میڈیا پر آتشزدگی کا باعث بنی، مذکورہ تصویر شام کی مقامی آرٹسٹ لانا اطماجہ نے تیار کی تھی جس کی عکس بندی کرکے اسے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کردیا۔

اسما الاسد کی خاکہ نما تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو حامیوں اور مخالفین کے درمیان پھر بحث شروع ہوگئی، اپوزیشن کے حامیوں نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے منحرف ہونے والے سپاہی قیصر کی جانب سے جاری کردہ پچاس ہزار تصاویر کا معاملہ بھی چھیڑ دیا۔

واضح رہے کہ منحرف فوجی فیصر نے حکومت کے خلاف بغاوت کے وقت پچاس ہزار تصاویر پرمبنی ڈیٹا چوری کیا تھا، ان تصاویر میں شامی جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے وحشیانہ تشدد اور اپوزیشن کی تشدد سے مسخ شدہ لاشوں کی تصاویر شامل تھی۔

بشار حکومت کے مخالفین نے اسما الاسد کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ایک مجرم قرار دیا اور کہا کہ اسما جیسے لوگ کسی ہمدردی اور احترام کے حق دار نہیں۔

Comments

- Advertisement -