جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

رن وے پر طیارہ موجودہ، ایک اور طیارے کو لینڈنگ کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رن پر طیارہ موجود ہونے کے باجود کنٹرول ٹاور نے ایک اور طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، پی آئی اے کی پرواز پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث حادثے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے اسلام آباد آرہی تھی کہ اس نے کنٹرول ٹاور سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی جواب میں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو رن پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کرنا شروع کیا، طیارہ جب اترنے کے قریب پہنچ گیا تو پائلٹ کو اچانک رن وے پر ایک اور جہاز کھڑا نظر آیا پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت قدم اٹھایا اور طیارے کو واپس فضا میں لے گیا۔

اطلاعات ہیں کہ اگر طیارہ واپس فضا میں نہ جاتا تو رن وے پر کھڑے طیارے سے ٹکرا سکتا تھا جس سے بڑی تباہی ہوتی اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طیارےمیں بلوچستان کی کچھ اہم شخصیات بھی سوار تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں