اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی فلائنگ کلب کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی فلائنگ کلب کا سیسنا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ لینڈنگ کے وقت اچانک ٹائر پنکچر ہو گیا جس پر کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے طیارہ کو کنٹرول کیا۔
طیارے میں انسٹیکٹرر اور ٹرینی موجود تھا جنہوں نے بحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔ کمال مہارت اور حاضر دماغی کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں



