بالی ووڈ کے معروف آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اے آر رحمان نے بیٹی خدیجہ رحمان کے ولیمے کی ویڈیو شیئر کردی۔
گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی خدیجہ رحمان کے ولیمے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ خدیجہ اور ریاض کا ولیمہ, خدیجہ کی ویڈیو کو گلوکار کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور انہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں خدیجہ رحمان کو میرون رنگ جبکہ اُن کے شوہر نے نیلے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دو روز قبل خدیجہ رحمان اپنے منگیتر آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے نکاح کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔