The news is by your side.

Advertisement

بیرون مملکت پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر کے لیے امید کی کرن!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر کی پریشانی دور کردی۔

جوازات سے ایک تارک وطن نے سوال کیا کہ خروج وعودہ 29 اکتوبر کو ایکسپائر ہوگا جبکہ اس وقت اردن میں ہوں جہاں قیام کی مدت 14 دن ہے، خروج وعودہ ایکسپائر ہوجائے تو کیا کروں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر و مصنوعی ذہانت کے تعاون سے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کار طریقے سے توسیع کا عمل جاری ہے، مرحلہ وار تجدید ہوجائے گی۔

اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع مرحلہ وار کی جارہی ہے، شاہی فرمان کے مطابق وہ افراد جن کے اقامے اور خروج وعودہ کی تاریخ ختم ہوگئی ہے وہ فکر نہ کریں سب کی باری آئے گی۔

سعودی عرب: سفری پابندی سے متاثرہ غیرملکی ملازمین کیلئے رعایت؟

خیال رہے کہ شاہی احکامات کے تحت مملکت کے اقامہ ہولڈرز جو مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک مفت توسیع کردی جائے گئی۔

غیرملکی اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے کسی سرکاری دفتر یا ادارے سے رجوع نہ کریں کیوں کہ خود کار طریقے سے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کردی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں