تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے اور اس سلسلے میں اپنا حلف نامہ بھی جمع کرایا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت ہے ہی نہیں اس لیے توہین کا اختیار نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وہ باتیں کیں جسکا انہیں اختیار نہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے اس حوالے سے ایک درخواست کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے کی توہین کرنے پر گزشتہ ماہ 20 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کیے تھے۔

اسد عمر نے توہین سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا توہین عدالت سے متعلق نوٹس چیلنج کردیا

اسد عمر نے دائر درخواست میں وزارت قانون اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہوئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19 اگست کا جاری کردہ نوٹس غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -