The news is by your side.

Advertisement

پی ڈی ایم ایجنڈے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم( پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے ایجنڈے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد میں اس ایجنڈے کو ریاست دشمن قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذمتی قرار داد رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے جمع کرائی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ پی ڈی ایم کے ریاست مخالف ایجنڈے کی ایوان مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق پی ڈی ایم بیانیے سے مودی سرکار اور اسرائیل کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے، ایک شخص بیرون ملک بیٹھ کر فوج کے کردار پر حملے کررہا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے قائد کے مزار کی بےحرمتی کی گئی۔

عظمیٰ بخاری کی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ کوئٹہ جلسے میں آزاد بلوچستان اور اردو زبان کے خلاف بات کی گئی، فوج میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قوم اپنی افواج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

‘آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبردار پھر اکٹھا ہوں گے’

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن ایجنڈے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس جاری ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف، شاہدخاقان، محمودخان اچکزئی، امیرحیدرہوتی اور میاں افتخارشریک ہیں۔

پی ڈی ایم اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں